بدھ, مارچ 26, 2025
Home » آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران کشمیر کے سابق فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

جموں و کشمیر یادگار پر پہنچنے پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی بے مثال قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر کے خلاف ان کے منصفانہ اور جائز مقصد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’’بلا شبہ کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا‘‘۔

جنرل عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز