Home » آرمی چیف کا دورہ وانا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

آرمی چیف کا دورہ وانا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر

آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر:

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے. جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا. جہاں انہیں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق. انہوں نے دشمن قوتوں. اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے. کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا. کہ پاک فوج کے پی کے پولیس کو ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مستقل مدد اور تکنیکی مدد فراہم کرتی رہے گی۔

جنرل عاصم منیر نے. جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت امن کے قیام. اور مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں. خیبرپختونخوا کے عوام کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کے پی کے عوام کی. خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پاک فوج کے عزم پر زور دیا۔

مزید برآں. انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

وانا میں کور کمانڈر پشاور نے. آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز