افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت
پاکستانی قانون سازوں نے. ملک کی مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع کر دی. ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے. تصدیق کی ہے. کہ موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر. 2028 تک اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
اتحادی حکومت نے. گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ووٹ دیا. اور صدر نے بھی ترامیم کی منظوری دے دی. جس سے تینوں افواج کے سربراہوں کیلئے. ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس بڑھا دی گئی ہے۔
مقامی ٹی وی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے. وزیر دفاع نے. وضاحت کی کہ نئی قانون سازی سے. فوجی رہنماؤں کی مدت ملازمت میں توسیع کی طویل پریکٹس ختم ہو جائے گی. جو کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بار بار چلنے والا مسئلہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا. کہ توسیع کا معاملہ اب طے پا گیا ہے. اس تبدیلی سے جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا. کیونکہ یہ بل مستقبل قریب کے لیے عسکری قیادت میں استحکام کو یقینی بناتا ہے۔
قومی اسمبلی کے گرما گرم اجلاس کے دوران. نئی قانون سازی تیزی سے منظور کی گئی. جس میں سپریم کورٹ میں نشستوں کی تعداد بڑھانے کے اقدام کی منظوری بھی دی گئی۔