Home » رشوت اور قبضہ مافیا کا کھیل ختم،مری کا حسن بحال کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے بڑے اعلانات کر دیئے

رشوت اور قبضہ مافیا کا کھیل ختم،مری کا حسن بحال کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے بڑے اعلانات کر دیئے

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

مری(ایگزو نیوز ڈیسک)مری کے باسیوں کیلئے تاریخی لمحہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کر کے عوام کو زندگی بچانے والی سہولت فراہم کر دی۔ افتتاحی تقریب میں انہوں نے پانی، ٹرانسپورٹ، سیاحت اور غیر قانونی تعمیرات پر بڑے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ مری اب ماضی کے برعکس ترقی، سہولت اور حفاظت کی نئی پہچان بنے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق مری کے ساملی سنٹوریم ہسپتال میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست مشکل راستوں کا نام ہے مگر اس کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، مری میرا دوسرا گھر ہے اور اس خطے کے ساتھ رشتہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،ہم نے وہو وعدے بھی نبھائے ہیں جو ہم نے کئے بھی نہیں تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری اور گرد و نواح میں دل کے مریضوں کیلئے کوئی سہولت میسر نہیں تھی،مری ماشاءاللہ ایک بہت خوبصورت وادی ہے، مری اپنے اندر پورے پاکستان کے سیاحوں کو سمیٹ لیتا ہے لیکن مری میں اگر کسی کو کوئی تکلیف ہوتی ہے تو اسکو مری میں وہ سہولت نہیں ملتی مگر آج کے بعد یہاں کے لوگوں کو علاج کے لیے مری سے باہر نہیں جانا پڑے گا،آپ اچھ طرح جانتے ہو کہ جب کسی کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تو اسکے پاس زیادہ ٹائم نہیں ہوتا،سب کے پاس لینڈ کروزرز اور گاڑیاں بھی نہیں ہوتی ،مری سے پنڈی پہنچتے 3,4 گھنٹے لگ جاتے تھے اور کئی کئی مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے تھے ،حلف لینے کے بعد جب مری آئی تو فیصلہ کیا یہاں کارڈیک ہسپتال بنے گا،، اب مری کے عوام کیلئے زندگی بچانے والی سہولت تیار ہو گئی ہے ہے، 1930 کے بعد پہلی مرتبہ ساملی سنٹوریم ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے،اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی سے اپنا سر جھکا کر آپکو بتانا چاہتی ہوں کہ چند ماہ کے اندر آج کارڈیک سنٹر نے اپنا کام شروع کردیا ہے،آج 5 لوگوں کی انجیو گرافی ہوئی جن کا تعلق یہیں سے ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مری میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے بڑا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، ماضی میں مری کو صرف جنگلات کاٹنے کیلئے استعمال کیا گیا اور پی ٹی آئی حکومت نے ان جنگلات کو برباد کر کے مری کو کنکریٹ کے جنگل میں بدل دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ جلد مری سے راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلائی جائے گی جبکہ 15 نئی گرین بسیں مری کے عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں، ان بسوں میں خواتین کیلئے علیحدہ نشستیں اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم بھی ہوگا، مری کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کرانے کیلئے حکومت انفراسٹرکچر اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ رشوت کے ذریعے مری میں عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی، مری کے حسن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ اس خطے کی خوبصورتی برقرار رکھی جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز