بہار(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں شہری مہنگی بجلی اور بے روزگاری کے ہاتھوں دونوں ہاتھوں سے سر پیٹ رہے ہیں تو ایسے میں ہمسایہ ملک بھارت کے صوبہ بہار کے عام آدمی کی موجیں لگ گئیں،ہندوستانی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے یکم اگست سے تمام گریلو صارفین کے لئے 150 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
”ایگزو نیوز“ کے مطابق مہنگی ترین بجلی اور ہوشربا بلوں نے پاکستان سمیت بھارتی شہریوں کو بھی عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔پاکستان میں 2024کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے 200یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کئے گئے تاہم اقتدار سنبھالنے کے بعد ن لیگی حکومت مسلسل بجلی کے نرخ بڑھاتی رہی اور عام شہریوں کے لئے بجلی کا بل ادا کرنا سب سے بڑی مصیبت بن چکا ہے۔ایسے میں ہمسایہ ملک بھارت کی ریاست بہار میں انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور تمام گریلو صارفین کو 150یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا دھماکہ خیز اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام جولائی کے مہینے کے بجلی بل سے لاگو ہوگا اور اس کا فائدہ تقریباً ایک کروڑ 67 لاکھ خاندانوں کو پہنچے گا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ”ہم ابتدا ہی سے تمام شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرتے آ رہے ہیں، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اگست سے ریاست کے تمام گھریلو صارفین کو 125 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کی جائے گی جبکہ آئندہ تین برسوں میں ریاست بھر میں سولر توانائی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور گھریلو چھتوں پر یا قریبی عوامی مقامات پر سولر پاور پلانٹس نصب کیے جائیں گے“۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ غریب خاندانوں کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب پر آنے والے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جو کُٹیر جیوَتی یوجنا کے تحت ہوں گے، باقی خاندانوں کو بھی حکومت کی جانب سے مالی معاونت دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ گھر شمسی توانائی سے منسلک ہو سکیں، آئندہ تین برسوں میں ریاست میں 10,000 میگا واٹ تک شمسی توانائی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان،بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پاکستانی وزرائے اعلیٰ کو مشکل میں ڈال دیا
22