Home » وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رنگین فیصلہ،صوبے بھر کے سکولوں میں 30 ستمبر تک رنگدار کوڑے دان لازمی قرار،یکم اکتوبر سے سخت کارروائی کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رنگین فیصلہ،صوبے بھر کے سکولوں میں 30 ستمبر تک رنگدار کوڑے دان لازمی قرار،یکم اکتوبر سے سخت کارروائی کا اعلان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جدید ویسٹ مینجمنٹ کے نفاذ کے لیے ایک جامع اور انقلابی منصوبہ پیش کر دیا ہے، صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی بار سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ بچوں میں ماحول دوست عادات کو فروغ دیا جا سکے اور کچرے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگایا جا سکے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ماحولیاتی بہتری اور جدید ویسٹ مینجمنٹ کے فروغ کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں میں 30 ستمبر تک رنگدار کوڑے دان نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، یکم اکتوبر سے سکولوں میں باقاعدہ معائنہ شروع ہو گا اور خلاف ورزی پر سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنا اور کچرے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کی نئی روایت کو فروغ دینا ہے۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سکولوں میں کچرا جمع کرنے کے لیے پانچ مختلف رنگوں کے کوڑے دان رکھنا لازم ہو گا اور اس سلسلے میں 30 ستمبر کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے باقاعدہ معائنہ شروع کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچرا الگ الگ رکھنے کے لیے کوڑے دانوں کے پانچ رنگ مختص کیے گئے ہیں جس کے مطابق پیلا ڈبہ کاغذ اور ردی کے لیے مختص ہو گا ،نارنجی ڈبہ:پلاسٹک کے لیے استعمال کیا جائے گا ،سبز ڈبہ:بوتلیں، کانچ اور لیبارٹری کا ضائع شدہ سامان کے لئے مخصوص ہو گا جبکہ گرے رنگ کا ڈبہ: پھلوں کے چھلکے اور ضائع شدہ کھاناڈالنے کے لئے استعمال کیا جاسکے گا پانچواں رنگ حکم نامے میں شامل دیگر ویسٹ کی اقسام کے لیے مخصوص ہو گا جسے تعلیمی اداروں کو تفصیل کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور بچوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو صاف ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے، سکولوں سے آغاز اسی عزم کی طرف پہلا قدم ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ مقررہ ڈیڈ لائن سے پہلے تمام سکولوں میں رنگدار کوڑے دان نصب کر دیے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کچرا الگ کرنے کے عمل کی نگرانی کی جائے۔ماہرین ماحولیات نے وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کو ایک “تاریخی قدم” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ منصوبہ موثر طریقے سے نافذ ہوا تو نہ صرف سکولوں بلکہ پورے صوبے میں ویسٹ مینجمنٹ کا معیار نیا رخ اختیار کرے گا۔یہ اقدام بظاہر چھوٹا دکھائی دیتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہی عادت بچوں میں پروان چڑھ کر ایک بڑے ماحولیاتی انقلاب کی بنیاد ڈال سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز