Home » وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس، 25 اضلاع میں 31 دسمبر تک واسا کے قیام کا ہدف مقرر،ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ،نو تعمیر شدہ گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیر اعلی پنجاب کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل اجلاس، 25 اضلاع میں 31 دسمبر تک واسا کے قیام کا ہدف مقرر،ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز 30 نومبر تک مکمل ،نو تعمیر شدہ گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل اجلاس،8بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ،پنجاب بھر کے  25 اضلاع میں 31 دسمبر تک واسا کے قیام کا ہدف مقرر،لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا فیز30نومبر تک مکمل ،نو تعمیر شدہ گلیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
لاہور (ایگزو نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹھ بڑے محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران عوامی سہولت اور ترقی کے متعدد انقلابی فیصلے کیے گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں اعلان کیا کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو پانی لانے کی مشقت سے نجات دلانے کے لیے گھر گھر بوتل بند پانی پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران ساڑھے 11 لاکھ افراد کو علاج معالجہ فراہم کیا گیا، جبکہ سانپ کے کاٹنے کے 174 واقعات میں ویکسین کی بدولت تمام جانیں بچائی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے قیمتی انسانی جانیں محفوظ بنانے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب نے 65 لاکھ بچیوں کی سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مکمل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کیتھ لیب پراجیکٹ کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ مزید برآں، سپیشل افراد کے گھروں تک پہنچنے اور ان کی مدد کا طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام محکموں کو اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ دسمبر تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ الیکٹرو بس سٹاپس کے یونیفارم ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ایس آر ٹی پراجیکٹ کو بھی جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور مختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صرف چند ماہ میں 19 شہروں میں واسا قائم کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا گیا ہے، جب کہ ڈیڑھ سال قبل یہ سہولت صرف 5 شہروں تک محدود تھی۔ حکومت نے 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فلٹریشن پلانٹس کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت دی اور ان منصوبوں کو ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے معیار میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 شہروں میں ترقیاتی منصوبے مون سون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ 30 نومبر تک مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اب تک 4624 گلیوں کی تعمیر و بحالی مکمل ہو چکی ہے جبکہ نئی تعمیر شدہ گلیوں میں نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ایچ اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ایچ اے کو مزید فعال کرنے کا حکم دیا۔ لاہور میں چند ماہ کے دوران گھروں تک جا کر 27 ہزار پودے لگائے گئے اور آن لائن گلدستہ پراجیکٹ بھی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثالی گاوں پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن اکتوبر مقرر کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سب سے زیادہ دیہات شامل کیے گئے ہیں۔پلیسر گولڈ پراجیکٹ باضابطہ طور پر شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس کے منافع کو براہ راست عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار کان کنوں کو راشن کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ پنک سالٹ کے پرانے کنٹریکٹس منسوخ کر کے ری آکشن سے ریونیو میں پانچ گنا اضافہ ہوگا۔ مزید یہ کہ پنک سالٹ کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے امریکہ، یورپ اور متحدہ عرب امارات کو ہدف بنایا گیا ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چنیوٹ آئرن اور رکی کی ابتدائی سٹڈی مکمل ہو چکی ہے اور چار ماہ میں ٹیسٹ مکمل کر کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ میانوالی میں پلیسر گولڈ کی چوری روکنے کے لیے چھاپے مارے گئے اور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دفاتر کی فائلوں میں سب اچھا لگتا ہے لیکن اصل صورتحال کا اندازہ فیلڈ میں جا کر ہی ہوتا ہے، پنجاب کے عوام کو جدید سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز