امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت:
پشاور ہائی کورٹ نے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق. پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی. اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے. درخواست کی سماعت کی. اور علی امین کی ایک ماہ کی مہلت کی درخواست منظور کر لی۔
گنڈا پور نے. اسلام آباد میں اپنے خلاف درج مقدمات میں. ٹرانزٹ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سی ایم گنڈا پور نے. اپنی درخواست میں کہا. کہ وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں. لیکن عدالت میں پیشی سے قبل. انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی. کہ درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی جائے. اور عدالت میں پیش ہونے کے لیے ان کی ٹرانزٹ ضمانت منظور کی جائے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں. انسداد دہشت گردی کی عدالت نے. علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پولیس اسٹیشن I-9 میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے تھے۔
عدالت نے گنڈا پور کی ضمانت. قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے. انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور حسن عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔