Home » زیادتی،بلیک میلنگ اور جوئے کے الزامات،معروف عالم دین علامہ قاری زوار بہادر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

زیادتی،بلیک میلنگ اور جوئے کے الزامات،معروف عالم دین علامہ قاری زوار بہادر کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

by ahmedportugal
118 views
A+A-
Reset

لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے سندر میں ایک خاتون کی مدعیت میں سنگین نوعیت کے الزامات پر مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ایک ہائی پروفائل کیس سامنے آ گیا ہے، جس میں ملزم محمد حامد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم ایک معروف مذہبی شخصیت، جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری زوار بہادر کا بیٹا ہے جبکہ اس کے خلاف ماضی میں بھی متعدد مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں فرح نامی خاتون کی مدعیت میں ملزم حامد زوار کے خلاف زیادتی، ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے اس سے دوستی قائم کی، جس کے بعد تعلقات کو بنیاد بنا کر مبینہ طور پر اسے ہراساں کرنا شروع کیا۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم نہ صرف نشے اور جوئے کا عادی ہے بلکہ اس نے کئی مواقع پر اس کے فلیٹ میں زبردستی داخل ہو کر خوف و ہراس پھیلایا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اسے بلیک میل کیا اور ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے ان ویڈیوز کے ذریعے دباو ڈال کر متاثرہ خاتون سے بھاری رقوم بھی وصول کیں، جنہیں وہ مبینہ طور پر آن لائن گیمز اور جوئے میں استعمال کرتا رہا۔درخواست گزار نے مزید الزام عائد کیا کہ حالیہ دنوں میں بھی ملزم نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر دوبارہ زیادتی کی، جبکہ مسلسل جان سے مارنے اور بدنام کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ کیس میں یہ پہلو بھی شامل ہے کہ ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہو چکے ہیں، جس سے اس کے مبینہ مجرمانہ ریکارڈ کی نشاندہی ہوتی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلووں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے مقدمات میں شواہد، ڈیجیٹل ریکارڈ اور متاثرہ فریق کے بیانات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز