اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نافذ کفایت شعاری اقدامات کو ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں معمول کے امور مکمل طور پر بحال کیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 کو نافذ کیے گئے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق احکامات واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ یہ فیصلہ 15 جون 2026 سے موثر العمل ہوگا۔اس اقدام کے تحت سپریم کورٹ کے تمام انتظامی اور عدالتی امور اب معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کے خاتمے کا فیصلہ ادارہ جاتی ضروریات اور عدالتی امور کی موثر انجام دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ کیسز کی بروقت سماعت اور عدالتی نظام کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت مختلف انتظامی اخراجات اور سہولیات میں کمی کی گئی تھی، تاہم اب ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد سپریم کورٹ میں مکمل فعالیت بحال ہو جائے گی۔قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف عدالتی نظام کی رفتار تیز ہوگی بلکہ مقدمات کے جلد فیصلوں میں بھی مدد ملے گی، جبکہ عدالتی انتظامیہ کو درپیش عملی مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔
چیف جسٹس کا اہم حکم، سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی ختم کرنے کا اعلان
15