انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکے:
چینی سفارتخانے نے. کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں ایک مقامی شہری بھی جاں بحق ہوا ہے۔
بیجنگ نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے. اس کی مذمت کی. اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے. اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
سفارتخانے کے مطابق. قافلہ صوبہ سندھ میں ایک پاور پراجیکٹ میں شامل چینی انجینئرز کو لے کر جا رہا تھا۔ سفارت خانے نے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا. اور پاکستانی حکام پر زور دیا. کہ وہ چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کیلئے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کریں۔
دوسری جانب، دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا. کہ انہوں نے خاص طور پر "چینی انجینئرز اور سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی قافلے” کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے. کہ بی ایل اے کے گروپ مجید بریگیڈ نے. اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے عملے کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا۔