چین نے امریکا کہ ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں بائیڈن انتظامیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ میں سائبر خلاف ورزی کے پیچھے بیجنگ کے ہیکر کا ہاتھ تھا۔
کانگریس کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق ٹریژری نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ہیکر کو اُن کے کچھ ورک سٹیشن تک رسائی حاصل ہوئی۔
ٹریژری کے مطابق، یہ واقعہ اس ماہ کے اوائل میں پیش آیا، جب ہیکر نے تیسری پارٹی کے سائبر سیکیورٹی سروس فراہم کرنے والے سے سمجھوتہ کیا اور وہ دور دراز سے ورک سٹیشنز اور کچھ غیر مرتب شدہ دستاویزات تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب چین نے ان دعوؤں کی تردید کی، وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ ہر قسم کے ہیکر حملوں کی مخالفت کی ہے، اور ہم سیاسی مقاصد کیلئے چین کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے اس سے بھی زیادہ مخالف ہیں۔