1
سپارکو کی جانب سے تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ آج خلا میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
چائینز میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ (ای او-1) جدید سیٹلائٹ ہے۔
چائینز میڈیا کا کہنا ہے کہ ای او-1 سیٹلائٹ ملک کی قدرتی وسائل کی نگرانی اور انہیں سنبھالنے، قدرتی آفات کی پیش گوئی میں مدد کرے گا۔