Home » چین نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کر لیا، فوجی اور طبی مقاصد میں استعمال ممکن

چین نے مچھر جتنا چھوٹا ڈرون تیار کر لیا، فوجی اور طبی مقاصد میں استعمال ممکن

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

چینی سائنسدانوں نے ایسا انتہائی چھوٹا ڈرون تیار کر لیا ہے جو سائز میں مچھر جتنا ہے اور اسے فوجی آپریشنز سمیت دیگر اہم مشنز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ جدید ڈرون چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کی روبوٹکس لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی پر نشر رپورٹ کے مطابق، محقق لیانگ ہیکسیانگ نے اسے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ڈرون معلومات اکٹھا کرنے اور جنگی میدان میں مخصوص کارروائیوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔

ڈرون کے دو ننھے پروں اور باریک ٹانگوں کا ڈیزائن مچھر جیسا ہے اور یہ اسمارٹ فون سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اتنے چھوٹے ڈرون میں سینسرز، پاور یونٹس اور کنٹرول سرکٹس فٹ کرنا ایک بڑا تکنیکی چیلنج ہے، تاہم اس کی کامیاب تیاری اہم پیش رفت ہے۔

یہ ڈرون فوجی استعمال کے ساتھ ساتھ طبی مقاصد، جیسے جسم کے اندر معلومات لینے یا نازک سرجری میں مدد دینے کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز