وزارت خزانہ نے تصدیق کی کہ چین نے پاکستان کے ذمہ واجب الادا 2 ارب ڈالر کے قرض میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کیلئے چین کے مسلسل تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی چین نے نگراں حکومت کے دوران پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے قرض کیلئے توسیع دی تھی۔
یہ پیش رفت پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔