ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹورنامنٹ:
ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے میزبان چین نے. پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ میچ موکی ہاکی ٹریننگ بیس پر منعقد ہوا، جس میں دونوں ٹیموں نے غیر معمولی مہارت اور اٹل عزم کا مظاہرہ کیا۔ لیکن پاکستان شوٹ آؤٹ سے اپنی تقدیر بدلنے میں ناکام رہا، بالآخر چار لگاتار پنالٹیز کھونے کے بعد چین سے ہار گیا۔ اور اس طرح چین شوٹ آؤٹ میں 2-0 سے جیت کے ساتھ فائنل میں جانے میں کامیاب ہوا۔
میچ کے باقاعدہ وقت میں دونوں فریقوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔ دوسرے کوارٹر میں چین نے پہلا گول کیا. جبکہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے احمد ندیم نے گول کر کے. میچ کو فیصلہ کن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جانے کو یقینی بنایا۔
فائنل میں چین کا مقابلہ جنوبی کوریا یا بھارت سے ہوگا۔ جو دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو پاکستان کو اپنے فائنل راؤنڈ کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔