جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » چین نے امریکہ کا طویل ترین خلائی واک کا ریکارڈ توڑ دیا

چین نے امریکہ کا طویل ترین خلائی واک کا ریکارڈ توڑ دیا

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

چین کے دو خلا بازوں نے منگل کے روز نو گھنٹے کی خلائی واک مکمل کر کے دنیا کا سب سے طویل خلائی واک کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چینی خلا باز Cai Xuzhe اور Song Lingdong نے یہ خلائی واک تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر کی جو نو گھنٹے اور 57 منٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ اطلاع چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (CMSA) نے دی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی خلا بازوں James Voss اور Susan Helms کے پاس تھا، جنہوں نے 12 مارچ 2001 کو خلائی شٹل ڈسکوری سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے باہر آ کر 8 گھنٹے 56 منٹ تک خلاء میں وقت گزارا تھا۔ یہ معلومات نیشنل ایرو اسپیس ایجنسی (NASA) نے فراہم کیں۔ چین کے اس ریکارڈ توڑنے والی خلائی واک کو خلا میں چین کے سفر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شینژو-18 کے خلا باز Ye Guangfu اور Li Guangsu نے بھی تیانگونگ کے باہر 8 گھنٹے 23 منٹ گزار کر ایک ایسا ہی سنگ میل عبور کیا تھا، جیسا کہ رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین واحد ملک ہے جو ہر میدان میں امریکا کو ٹف ٹائم دے رہا ہے جبکہ امریکا کو چین کی تیز رفتار ترقی بھی ہضم نہیں ہورہی اس لیے دونوں ممالک کے ایک دوسرے سے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز