پنجاب بھر میں چکن کی قیمتوں میں زبردست اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت 450 روپے فی کلو سے بڑھ کر 780 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
حکام چکن کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 40 کلو برائلر مرغی جو 13 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی پارہ گرنے سے 17 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ ماہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 280 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی تھی۔
قیمتوں میں اچانک اضافے نے مارکیٹ میں پولٹری مصنوعات کی دستیابی کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔