سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی اوپنر صائم ایوب کی تعریف کی ہے۔
پروٹیز کے خلاف 3-0 سے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد بابر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر صائم ایوب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں "چیتا” کہا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے سیریز میں دو بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کیں جبکہ تیسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ پلیئر آف دی سیریز بھی قرار پائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اتوار کی رات جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں 47 اوور کے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو آخری ون ڈے میچ میں 36 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42 اوورز میں 271 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔