اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان نے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما چوہدری امانت حسین مہر کو ان کی شاندار سماجی خدمات، پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر کردار اور پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے پر صدراتی ایوارڈ ستارہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ ایوارڈ انہیں 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی خصوصی تقریب کے دوران صدرِ پاکستان کی جانب سے دیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق چوہدری امانت حسین مہر نے نہ صرف یورپ اور سپین میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے وطن اور مقامی معاشرے کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کیا ، وہ ہر اہم قومی و بین الاقوامی موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں،سپین سمیت یورپ بھر میں پاکستانی قومی دن کی تقریبات، یومِ آزادی کے پروگرامات اور کمیونٹی ایونٹس میں ان کا فعال کردار نمایاں رہا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری امانت حسین مہر ہر اس ایونٹ کو اپنی ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہیں جس کا تعلق پاکستان اور پاکستانیوں کی نمائندگی سے ہو۔ وہ سپین سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایسے پروگرام منعقد کرتے ہیں جن میں پاکستان کی ثقافت، روایات اور قومی تشخص کو بھرپور انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔پاکستانی کمیونٹی کے مختلف حلقوں نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری امانت حسین مہر کا انتخاب نہایت خوش آئند اقدام ہے کیونکہ ان کی خدمات برسوں سے پاکستانیوں کے دلوں میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں، وہ نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ حقیقی معنوں میں پاکستان کے غیر سرکاری سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔چوہدری امانت حسین مہر کو یہ اعزاز ملنے پر پاکستانی کمیونٹی سمیت یورپ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس فیصلے کو کمیونٹی کے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔
معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان
36