Home » نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی

نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا گیا، جس کے موقع پر حرم شریف میں رقت آمیز مناظر اور دعاؤں کی گونج سنائی دی۔

تفصیلات کے مطابق، مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل ہوا، جس میں سیکڑوں کارکنان نے کئی گھنٹے مسلسل محنت کی۔ یہ عمل نماز عشاء کے بعد شروع ہوا اور نماز فجر تک جاری رہا۔

اس دوران، مسجد الحرام کے صحن میں ہزاروں زائرین طواف میں مصروف رہے، جبکہ حرم شریف کی فضائیں دعاؤں سے گونج اٹھیں۔

غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ کسوہ کی تیاری میں مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال کیا گیا ہے۔

کسوہ کی تیاری میں 24 قیراط سونے اور چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے، اور قرآنی آیات کو انتہائی نفاست کے ساتھ کپڑے پر چھاپا جاتا ہے۔

اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کر کے محفوظ کیے جاتے ہیں۔ ہر آیت کی کشیدہ کاری انتہائی باریکی سے کی جاتی ہے، اور تیاری میں سادہ اور نقش دار دونوں اقسام کی بُنائی شامل ہوتی ہے۔ یہ غلاف سال بھر کی محنت کا نتیجہ ہوتا ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز