راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ جو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونا تھا منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ گیلا ہونے کے وجہ سے کھیل ممکن نہیں رہا۔ بارش نے کرکٹ فینز کو بھی بہت مایوس کیا جو بارش میں کافی دیر تک میچ شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے۔
یاد رہے کہ دنوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر چکی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ملک میں بارشوں کے باعث باقی میچز بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ بارش کے باعث پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ جو 27 فروری کو پنڈی سٹیڈیم میں ہونا ہے۔