آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ سیمی فائنل میں چار ٹیمیں کس کے ساتھ اپنا میچ کھیلیں گی۔
بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت بمقابلہ آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
اگر بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کرتا ہے تو فائنل 9 مارچ کو دبئی میں ہوگا، ورنہ یہ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔