پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت کے میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور شیخ النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیے گئے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ممکنہ شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل مقام یو اے ای میں ہوگا۔