چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کی شکست کے بعد اگر مگر کا قصہ تمام، پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستان کی امیدیں اگر مگر سے جڑیں ہوئیں تھیں۔ لیکن اب نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگر کو شکست دیکر پاکستان کو چیمپینز ٹرافی سے باہر کر دیا ہے۔
اس طرح گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش ٹورنامنٹ سے آوٹ ہوگئے ہیں۔
پاکستان اب اپنا آخری میچ بنگلادیش کے خلاف 27 فروری کو کھیلے گا۔