ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم نئے اور کچھ پرانے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گئی۔
چیمپئننز ٹرافی کے اسکواڈ میں فخر زمان ، شاداب خان اور امام الحق کی واپسی متوقع ہے۔ جبکہ ٹیم کی کپتانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں چار فاسٹ بولرز اور تین اسپنرز کو اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتا ہے۔ بورڈ اسکواڈ میں 7 بیٹرز کو بھی شامل کرے گا۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروی کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔