بدھ, مارچ 26, 2025
Home » چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ابتدائی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

وکٹ کیپر بلے باز جیمز اسمتھ، جنہوں نے آخری مرتبہ ستمبر 2023 میں ون ڈے کھیلا تھا، ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ اسمتھ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ فل سالٹ اور بین ڈکٹ اوپننگ کریں گے۔

مڈل آرڈر میں کپتان جوس بٹلر، تجربہ کار جو روٹ، ہیری بروک اور لیام لیونگسٹون شامل ہیں۔ فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر ساتھی پیسر مارک ووڈ اور برائیڈن کارس کے ساتھ ہوں گے۔

اسپن اٹیک کے لیے، انگلینڈ نے تجربہ کار لیگ اسپنر عادل رشید کو برقرار رکھا ہے، جنھیں پارٹ ٹائمرز لیونگ اسٹون اور روٹ کی حمایت حاصل ہے۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون:

جوس بٹلر (کپتان)، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمز اسمتھ (وکٹ کیپر)، جو روٹ، ہیری بروک ، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس ، جوفرا آرچر ، عادل رشید ، مارک ووڈ

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز