لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سب سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
انگلینڈ نے آئی سی سی چیمپئنز 2025 کا سب سے بڑا ٹوٹل ترتیب دیا تو دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی سب سے بڑا ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جاش انگلس نے شاندار سنچری سکور کی۔ جاش انگلس 120 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، جوفرا آرچر، لیام لیونگسٹن ، برائڈن کارس اور مارک ووڈ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جو روٹ نے بھی 68 کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشئس نے 3 وکٹیں لیں۔ ایڈم زامپا نے 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔