انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پانچ بھارتی کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی شامل ہیں جو ٹورنامنٹ کے رنر اپ تھے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے والے راچن رویندرا کو ٹیم کے اوپنر کے طور پر چنا گیا ہے۔ انہوں نے 62.75 کی اوسط سے 251 رنز بنائے۔ اس نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں بھی سکور کیں۔
افغانستان کے ابراہیم زدران کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار بلے بازی کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ان کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ زدران نے 72 کی اوسط سے 216 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔
بھارت کے ویرات کوہلی، مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایر اور وکٹ کیپنگ بلے باز کے ایل راہول بھی معزز ٹیم کا حصہ تھے۔ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس ٹیم کے چھٹے اور افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ساتویں نمبر پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر، بھارت کے محمد شامی، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری اور بھارتی اسپنر ورون چکرا ورتھی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ بھارت کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو ٹیم کے 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
2