جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » چیمپئنز ٹرافی 2025: شین واٹسن کا پاکستان میں بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی پر اظہار افسوس

چیمپئنز ٹرافی 2025: شین واٹسن کا پاکستان میں بھارتی ٹیم کی عدم موجودگی پر اظہار افسوس

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن نے 2025 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سڈنی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ٹور کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واٹسن نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اچھا موقع تھا روایتی حریفوں کا میچ پاکستان میں ہوتا۔ پاک بھارت میچ دیکھنا سب کو پسند ہے۔ دونوں ٹیموں نے ہمیشہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کی ہے۔

42 سالہ شین واٹسن نے پاکستان کے ساتھ اپنے ذاتی تعلقات کا بھی ذکر کیا، اور 2019 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے کھیلنے کے تجربے کو یاد کیا۔ واٹسن، جنہوں نے 2005 میں پاکستان میں میچز کھیلے تھے نے کہا، یہ میرے کیریئر کے سب سے بہترین لمحوں میں سے ایک تھا۔ پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کیلئے جو جوش و جذبہ ناقابلِ بیان تھا۔

شین واٹسن نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی بہت اہم ہے، اور کہا کہ پاکستان کے کرکٹ شائقین کیلئے یہ بہت بڑی بات ہوگی کہ وہ اپنے ملک میں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز