Home » چاہت فتح علی خان پر برطانیہ میں انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل،مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید مذمت

چاہت فتح علی خان پر برطانیہ میں انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل،مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید مذمت

by ahmedportugal
15 views
A+A-
Reset

لندن(ایگزو نیوز ڈیسک)معروف کامیڈین اور زبردستی کے گلوکار کہلائے جانے والے چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے مگر اس بار وجہ ان کی گلوکاری نہیں بلکہ ان پر برطانیہ میں ہونے والا انڈوں کا حملہ ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان خوشگوار موڈ میں مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنوا رہے تھے کہ اسی دوران اچانک دو افراد بھاگتے ہوئے آئے اور ان کے سر پر انڈے پھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ایگزو نیوز کے مطابق معروف کامیڈین اور ’بدو بدی‘ سے شہرت پانے والے زبردستی کے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں مگر اس بار اپنی گلوکاری نہیں بلکہ ایک انوکھے حادثے کے باعث،برطانیہ میں مداحوں کے ساتھ خوش گپیاں اور سیلفیاں بنانے کے دوران اچانک کچھ ’مداح نما حملہ آوروں‘ نے ان کے سر پر انڈے پھوڑ دیے اور یوں لمحوں میں یہ منظر وائرل سینسیشن میں بدل گیا۔ویڈیو میں حملہ آوروں کے چہرے دکھائی نہیں دیتے تا ہم انہیں چاہت فتح علی خان کا مشہور گانا ’بدو بدی‘ گنگناتے بھی سنا جا سکتا ہے،اس غیر متوقع حرکت پر موجود مداح حیران رہ گئے جبکہ خود چاہت فتح علی خان بھی خاصے پریشان دکھائی دیے۔واقعے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس پر صارفین نے شدید ردعمل دیا۔بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ چاہے کسی کو خان کی گلوکاری پسند نہ ہو لیکن ان پر انڈوں سے حملہ انتہائی نامناسب اور ناقابل قبول حرکت ہے۔ لوگوں نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس غیر اخلاقی حرکت میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔یہ واقعہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ عوامی مقبولیت اور وائرل شہرت کے ساتھ غیر متوقع خطرات بھی جڑے ہوتے ہیں تاہم چاہت فتح علی خان کے مداحوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ کھڑے ہوکر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

https://x.com/KaliwalYam/status/1966115564746895592

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز