Home » اداکار عدنان صدیقی کی بادشاہ چارلس سے ملاقات پر پاکستانی مشہور شخصیات کا ردعمل

اداکار عدنان صدیقی کی بادشاہ چارلس سے ملاقات پر پاکستانی مشہور شخصیات کا ردعمل

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

پاکستان کے سپر اسٹار اداکار عدنان صدیقی کی بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد زارا نور عباس اور احمد علی بٹ سمیت مشہور شخصیات نے اپنے ردعمل میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

عدنان صدیقی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی طرف سے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے افراد کیلئے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں دنیا بھر سے اداکاروں، ڈائریکٹرز، ٹی وی پریزینٹرز، اسٹنٹ پرفارمرز اور کاسٹم ڈیزائنرز کو پیلس میں مدعو کیا گیا تھا۔

عدنان صدیقی نے اس ملاقات کی جھلکیاں اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، "ہماری بات چیت مختصر مگر پرجوش تھی- پلک جھپکتے ہی مختلف دنیاؤں کی ملاقات۔ انہوں نے مزید کہا کہ بادشاہ چارلس میں لوگوں کو سکون دینے کی ایک منفرد صلاحیت تھی، جس نے ایک طویل اثر چھوڑا۔ یہ ہر دن کی بات نہیں کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملیں، جس کی موجودگی آپ کے ذہن میں لمبے عرصے تک باقی رہ جائے۔

عدنان صدیقی کی اس ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی مشہور شخصیات نے ان کے انسٹاگرام پوسٹ پر جوش بھرے کمنٹس کی بھرمار کر دی۔ اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر عدنان صدیقی کا پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہینڈسمز کا بادشاہ، بادشاہ چارلس سے ملا۔ عدنان صدیقی پر مجھے بہت فخر ہے۔

احمد علی بٹ نے بھی عدنان صدیقی کی اس کامیابی پر محبت بھرا پیغام دیا اور چارلس کے ساتھ ان کی ایک تصویر کو میم کی شکل میں شیئر کرتے ہوئے "پروڈ آف یو” کا اسٹیکر لگایا۔

پاکستانی ستاروں کی جانب سے اپنے اداکار ساتھی کیلئے اس محبت اور فخر کا اظہار، عدنان صدیقی کی اس ملاقات کو ایک تاریخی لمحہ بنا رہا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز