Home » گلگت بلتستان میں تاریخی الیکشن،خواتین کی بھرپور شرکت،چیف الیکشن کمشنر کا بڑا دعویٰ

گلگت بلتستان میں تاریخی الیکشن،خواتین کی بھرپور شرکت،چیف الیکشن کمشنر کا بڑا دعویٰ

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

گلگت(ایگزو نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ خطے میں عام انتخابات مجموعی طور پر پرامن ماحول میں منعقد ہوئے،جہاں ووٹرز نے بھرپور انداز میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا جبکہ خواتین کا ٹرن آوٹ بھی نمایاں طور پر زیادہ رہا۔
ایگزو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابی عمل کو یقینی طور پر پرامن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،جن کے تحت 15 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے،ان اقدامات کے باعث ووٹرز کو سازگار ماحول فراہم کیا گیا اور انہوں نے بلا خوف و خطر ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔راجہ شہباز خان کے مطابق حالیہ انتخابات کو گلگت بلتستان کی تاریخ کے سب سے پرامن انتخابات قرار دیا جا سکتا ہے،جہاں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج مرتب ہونے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری رہے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ انہوں نے خود مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کر کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے عوام کی بھرپور شرکت کو جمہوری عمل پر اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی یا بے ضابطگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی،جو انتخابی عمل کی شفافیت کو ظاہر کرتا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز