Home » جنگ بندی کی امیدیں دم توڑنے لگیں،نیتن یاہو کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم

جنگ بندی کی امیدیں دم توڑنے لگیں،نیتن یاہو کا لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھرپور حملوں کا حکم

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

یروشلم (ایگزو نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کرتی جا رہی ہے، جہاں جنگ بندی کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر مزید شدید اور منظم حملوں کا حکم دے دیا ہے۔تازہ ہدایات کے بعد خطے میں جنگ بندی کی امیدیں مزید کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدہ صورتحال ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے،جہاں بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے دباو کے باوجود اسرائیلی قیادت نے عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کو واضح ہدایت دی ہے کہ لبنان میں موجود حزب اللہ کے ٹھکانوں کو مسلسل اور سخت کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو ”موثر اور فیصلہ کن“اقدامات کا حکم دیا گیا ہے تاکہ مبینہ خطرات کو ختم کیا جا سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اپنے سرکاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، جس کے بعد فوجی کارروائیوں میں توسیع کی جا رہی ہے۔فوجی ترجمان کے مطابق مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آپریشن کا دائرہ کار صورتحال کے مطابق مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق خطے میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب بین الاقوامی قوتیں فریقین پر جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے دباو ڈال رہی ہیں تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس نظر آ رہی ہے۔ اسرائیلی قیادت کا موقف ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ حالیہ پیش رفت نے مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود غیر یقینی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر صورتحال اسی طرح جاری رہی تو کشیدگی ایک بڑے تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز