Home » لزبن میں قیامت خیز کیبل ٹرین حادثہ، 17ہلاک، 23 زخمی،تاریخی فنیکیولر نظام سوگ میں ڈوب گیا

لزبن میں قیامت خیز کیبل ٹرین حادثہ، 17ہلاک، 23 زخمی،تاریخی فنیکیولر نظام سوگ میں ڈوب گیا

by ahmedportugal
64 views
A+A-
Reset

لزبن(ایگزو نیوز ڈیسک)پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں شہر کے تاریخی فنیکیولر نظام میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ سانحہ ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا، جہاں مشہور گلوریا فنیکیولر (کیبل ٹرین) اچانک پٹری سے اتر کر قریبی عمارت سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر نصب کیبل ٹوٹ جانے سے ٹرین بے قابو ہو گئی اور حادثے کا شکار بنی۔
ایگزو نیوز کے مطابق پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ایک المناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب شہر کی تاریخی گلوریا فنیکیولر کیبل ٹرین اچانک پٹری سے اتر کر قریبی عمارت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے، جن میں متعدد غیر ملکی سیاح بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔زخمیوں میں 12 خواتین اور سات مرد شامل ہیں، جن کا تعلق کم از کم 10 مختلف ممالک سے ہے۔ حکام کے مطابق چار پرتگالی، دو ہسپانوی، ایک کوریائی، ایک کیپ وردین، ایک کینیڈین، ایک اطالوی، ایک فرانسیسی، ایک سوئس اور ایک مراکشی شہری اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ چار زخمیوں کی قومیت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے ،حادثے میں ایک تین سالہ بچی بھی زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹریک پر نصب کیبل ٹوٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار بنی۔ یہ سانحہ نہ صرف لزبن بلکہ یورپ بھر میں صدمے کی لہر کا باعث بنا ہے، جہاں فنیکیولر ٹرین کو ایک تاریخی ورثہ اور شہر کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔لزبن کے میئر کارلوس موئیداس نے اس واقعے کو شہر کے لیے ایک المناک لمحہ قرار دیا، جبکہ پرتگالی صدر مارسلو ریبیلو دی سوزا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لائن نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کی ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا قومیت کے بارے میں فی الحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی، تاہم ابتدائی اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گلوریا فنیکیولر لزبن کا ایک تاریخی سیاحتی ورثہ ہے جو 1885 سے شہر کی پہاڑی گلیوں میں آمدورفت کا اہم ذریعہ رہا ہے۔ یہ حادثہ نہ صرف لزبن کے عوام بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک گہرے صدمے کا باعث بنا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ٹریک پر نصب کیبل ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز