Home » علی امین گنڈاپور پر اسلام آباد میں مقدمات کی نصف سنچری مکمل،پشاور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت بڑھا دی

علی امین گنڈاپور پر اسلام آباد میں مقدمات کی نصف سنچری مکمل،پشاور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت بڑھا دی

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

پشاور(ایگزو نیوز ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق میں قائم مقدمات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ان مقدمات میں وزیراعلیٰ کو گرفتار نہ کیا جائے، جبکہ فریقین سے جامع رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ علی امین گنڈاپور پر اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد نصف سنچری یعنی 50 کے قریب پہنچ چکی ہے، جب کہ ایف آئی اے کی دو علیحدہ انکوائریاں بھی جاری ہیں۔ عدالت نے وزیراعلیٰ کو آئندہ سماعتوں پر ذاتی حاضری سے استثنا دیتے ہوئے حکم دیا کہ ان کے وکیل ہی پیش ہوں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاقی مقدمات کی تفصیلات پیش کیے جانے کے بعد ان کی حفاظتی ضمانت میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کے دوران فریقین سے رپورٹ طلب کی اور وزیراعلیٰ کو ذاتی طور پر پیش ہونے سے استثنا دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ان کے وکیل ہی پیش ہوں گے۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے 48 مقدمات درج ہیں جب کہ ایف آئی اے کی دو انکوائریاں بھی زیرِ التوا ہیں۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ ہیں، ان کی درخواست نمٹا دی جائے کیونکہ بار بار پیشی اچھی نہیں لگتی۔ اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ کاش آپ یہ بات خلوص دل سے کرتے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اب تک اینٹی کرپشن کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز