Home » برلن پرائیڈ پریڈ خون میں نہا گئی،تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی،ایک ہلاک،متعدد زخمی

برلن پرائیڈ پریڈ خون میں نہا گئی،تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی،ایک ہلاک،متعدد زخمی

by ahmedportugal
26 views
A+A-
Reset

برلن(ایگزو نیوز ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں LGBTQ پرائیڈ پریڈ کے دوران پیش آنے والے ہولناک واقعے نے خوشی کے ماحول کو خوف اور افراتفری میں بدل دیا، جب ایک تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واقعہ ہفتہ کی شب مقامی وقت کے مطابق تقریباً 10 بجے اس وقت پیش آیا جب شہر کے وسط میں واقع ٹیئرگارٹن پارک کے قریب پرائیڈ مارچ جاری تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک سفید رنگ کی گاڑی نے اچانک ہجوم کو نشانہ بنایا اور متعدد افراد کو کچلنے کے بعد قابو کھو کر ایک درخت سے جا ٹکرائی۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر جاری پرائیڈ تقریب کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ برلن پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ زخمی ہونے والوں میں بعض افراد کی حالت نازک ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تقریب میں موجود افراد کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی۔ پولیس کے مطابق گاڑی جائے وقوعہ پر چھوڑ دی گئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔تفتیشی ٹیموں نے پوٹسڈامر پلاٹس سے ٹیئرگارٹن ٹنل کے جنوبی حصے تک کے علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے، جبکہ فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اتوار کی صبح پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی شناخت ہونے کی تصدیق کی، تاہم اس کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔پولیس ترجمان فلوریان ناتھ کے مطابق مشتبہ فرد پہلے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ریکارڈ میں موجود تھا، جس کے باعث تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ محض حادثہ تھا یا دانستہ کارروائی۔یہ واقعہ نہ صرف برلن بلکہ پورے جرمنی میں سیکیورٹی اور عوامی تقریبات کے تحفظ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے جبکہ حکام نے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز