منگل, مئی 13, 2025
Home » کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

جسٹن ٹروڈو نے نو سال کینیڈا کا وزیر اعظم رہنے کے بعد حکمران لبرلز کے رہنما کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا۔

ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے جب تک پارٹی کسی متبادل کا انتخاب نہیں کرتی۔ پارلیمنٹ 24 مارچ تک معطل رہے گی۔

اس کا مطلب ہے کہ ٹروڈو 20 جنوری کو وزیر اعظم ہوں گے جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ٹرمپ نے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے جس سے کینیڈا کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔

ٹروڈو نے مزید کہا کہ یہ ملک اگلے انتخابات میں حقیقی انتخاب کا مستحق ہے، اور یہ مجھ پر واضح ہو گیا ہے کہ اگر مجھے اندرونی لڑائیاں لڑنی پڑ رہی ہیں تو میں اس انتخاب میں بہترین آپشن نہیں ہو سکتا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث ٹروڈو پر مستعفی ہونے کا دباو تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز