ٹورنٹو ( اسلم مراد ) کینیڈا نے ویزہ پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے وزٹ ویزہ پر آنے والے غیر ملکیوں کے لیے LIMAاپلائی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
لیما (Labour Market Impact Assesment) کے تحت غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ آفر کئیے جاتے ہیں لیکن اب کینیڈا کی حکومت نے وزٹ ویزے پر کینیڈا آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ لیما کے تحت مختصر مدت کی ملازمت حاصل نہیں کرسکیں گے۔اور اس پر عملدرآمد 28 اگست سال 2024 سے ہو رہا ہے۔
سیر کا مطلب سیر ہے یعنی آپ کینیڈا آئے ہیں سیر کریں اور گھر جائیں ، کینیڈا نے لیما کے تحت 2026 تک غیر ملکیوں کو وزٹ ویزہ تبدیل کروانے کی اجازت دے رکھی تھی لیکن اب اسے فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر امیگریشن قوانین میں ایسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس کی تحت غیر ملکیوں کی تعداد کم کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹ ویزہ کی تعداد بھی کم کی جارہی ہے۔