کینیڈا میں بین الاقوامی قوانین سخت:
کینیڈا میں بین الاقوامی قوانین سخت ہونے کو ہیں۔ کینیڈا کی حکومت کا کہنا ہے. کہ وہ غیر ملکی طلباء کو ملنے والے مطالعاتی ویزا کی تعداد کو مزید کم کر رہی ہے. اور ملک میں عارضی رہائشیوں کی تعداد کو کم کرنے. کیلئے ورک پرمٹ کیلئے اہلیت کو سخت کر رہی ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے. جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل حکومت کی مقبولیت عوام میں کم ہو رہی ہے۔ جس کی بڑی مثال , اس ہفتے ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکومتی امیدوار کی شکست ہے۔ اب حکومت ملک میں عارضی رہائشیوں – بشمول بین الاقوامی طلباء اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ معاملہ کینیڈا کی سیاست میں سب سے زیادہ متنازعہ بن گیا ہے جس میں اکتوبر 2025 کے بعد وفاقی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بدھ کو اعلان کردہ تبدیلیوں سے 2025 میں بین الاقوامی مطالعاتی اجازت ناموں کی تعداد کم ہو کر 437,000 ہو جائے گی۔ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈیٹا کے مطابق کینیڈا نے 2023 میں 509,390 ویزے منظور کیے تھے۔ جبکہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں 175,920 ویزے منظور ہوئے۔