Home » کینیڈا کو خوشحال رہنے کیلئے امریکہ کی ریاست بن جانا چاہیے، ٹرمپ

کینیڈا کو خوشحال رہنے کیلئے امریکہ کی ریاست بن جانا چاہیے، ٹرمپ

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو خوشحال رہنے کیلئے امریکہ کی اکاونویں ریاست بن جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی ریاست بننے پر کینیڈا کو کوئی اضافی ٹیکس یا ٹیرف ادا نہیں کرنا پڑیگا۔

جسٹن ٹروڈو کے بیان کے ردعمل میں امریکی صدر نے کینیڈا سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کو کینیڈا سے کسی ایک چیز کی بھی ضرورت نہیں۔ کینیڈا کو سیکڑوں ارب ڈالر کی سبسڈی دینے کی کوئی منطق نہیں۔ اس سبسڈی کے بغیر کینیڈا کا وجود عملی طور پر ایک ملک کے طور پر ختم ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا اور اگر امریکا نے ٹیرف نافذ کیا تو جواب میں اُس پر بھی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز