Home » کینیڈا نے TIK TOK کو اپنے دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا

کینیڈا نے TIK TOK کو اپنے دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ٹورنٹو (اسلم مراد ) کینیڈین حکومت نے چین کی مشہور شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو اپنے ملک سے تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خفیہ اداروں کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹک ٹاک سے کینیڈا کی سلامتی کو کئی طرح کے خطرات لاحق ہورہے ہیں. کینیڈا سے پہلے امریکہ بھی ٹک ٹاک کو بند کرنے کے احکامات جاری کرچکا ہے دوسری جانب ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی حکومت کا یہ غیر منصفانہ فیصلہ ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گے جو ٹک ٹاک سے کمائی کررہے ہیں.

ترجمان نے اعلان کیا کہ جس طرح امریکہ میں دفاتر بند کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے اسی طرح کینیڈا میں بھی ٹک ٹاک کے دفاتر بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا کینیڈا کی حکومت نے فی الحال ٹک ٹاک ایپ پر پابندی نہیں لگائی بلکہ صرف دفاتر بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز