سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا:
کینیڈا نے. ہائی کمشنر سمیت. چھ بھارتی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا. ان پر ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل. اور کینیڈا میں بھارتی مخالفین. کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے. بھارت نے قائم مقام ہائی کمشنر سمیت چھ اعلیٰ درجے کے کینیڈین. سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے کر جوابی کارروائی کی. اور کہا. کہ اس نے کینیڈا کے ملک بدری کے بیان سے متصادم. کینیڈا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
واضح رہے. کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات. اُس وقت کشیدہ ہوئے تھے. جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے. گزشتہ سال یہ کہا تھا. کہ کینیڈا کی سرزمین پر سکھ رہنما. ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں. بھارتی خفیہ ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔
ٹروڈو نے. ایک نیوز کانفرنس میں کہا. کہ حکومت کے پاس اب واضح شواہد موجود ہیں. کہ بھارت کے ایجنٹ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں. جو عوامی تحفظ کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا. کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا. کہ بھارت نے کینیڈا میں. مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ایک بنیادی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔
دوسری جانب. بھارت طویل عرصے سے ٹروڈو کے الزامات کی تردید کر رہا ہے۔ پیر کو مودی سرکار نے. تحقیقات پر کینیڈا کے اقدام کو مسترد کر دیا. اور ٹروڈو پر "سیاسی ایجنڈے” پر عمل کرنے کا الزام لگایا۔