Home » کیلیفورنیا کے گورنر نے ٹرمپ کو ڈائنو سار قرار دیتے ہوئے یورپی ممالک کو متحد ہونے کا مشورہ دے دیا

کیلیفورنیا کے گورنر نے ٹرمپ کو ڈائنو سار قرار دیتے ہوئے یورپی ممالک کو متحد ہونے کا مشورہ دے دیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈائنو سار کی طرح بے لگام اور خطرناک قرار دیتے ہوئے عالمی برادری،خاص طور پر یورپی ممالک کو متحد رہنے کا مشورہ دے دیا۔گورنر نیوزم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسیز عوام کو دھوکہ دینے اور عالمی تجارت و سیاست میں انتشار پیدا کرنے کے مترادف ہیں اور اگر یورپ متحد ہو کر اور ڈٹ کر مقابلہ نہ کرے تو ٹرمپ کے اقدامات دنیا بھر کو نگل سکتے ہیں۔کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کا یہ انتباہ عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی استحکام کے لیے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے اور غیر ملکی میڈیا اس بیان کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے جبکہ اس بیان کے تناظر میں ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کے تبصرے بھی جاری ہیں ۔
ایگزو نیوز کے مطابق گورنر کیلیفورنیا گیون نیوزم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں اور جو اقدامات وہ کر رہے ہیں،وہ سفارت کاری کے زمرے میں نہیں آتے بلکہ جنگل کے قانون کے تحت چل رہے ہیں۔گیون نیوزم نے کہا کہ ٹرمپ ڈائنو سار کی طرح بے لگام اور خطرناک ہو چکے ہیں اور اگر انہیں کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ عالمی سطح پر سب کو نگل جائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ یورپی ممالک کو متحد ہو کر ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور ٹیرفز کا مقابلہ کرنا ہو گا تا کہ عالمی اقتصادی استحکام برقرار رہ سکے۔گورنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا رویہ سراسر حماقت اور بے لگامی کا مظہر ہے، اور یہ عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا گیا تو ان کی پالیسیوں کے نتائج عالمی تجارت اور سیاسی تعلقات پر تباہ کن اثر ڈال سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،جس پر کئی یورپی ممالک نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ تجارتی جنگ چاہتے ہیں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عالمی سطح پر ایک مضبوط اور متحد یورپ کے قیام کی ضرورت ہے۔گیون نیوزم کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی رہنماوں کو اپنی پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے اور ٹرمپ کی بے لگام سرگرمیوں کے اثرات کو روکنے کے لیے متحد ہو کر قدم اٹھانا چاہیے تا کہ دنیا میں امن،استحکام اور اقتصادی ترقی برقرار رہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز