Home » بشریٰ تسکین نے پی ٹی آئی الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا،عدالت میں ٹکراو کا عندیہ

بشریٰ تسکین نے پی ٹی آئی الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا،عدالت میں ٹکراو کا عندیہ

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)دی اکانومسٹ کے حالیہ آرٹیکل پر پیدا ہونے والے تنازعے میں شریک صحافی بشریٰ تسکین نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے شائع ہونے والی حالیہ رپورٹ پر ایک سال سے کام جاری تھا اور اس کی ریکارڈنگ جنوری 2025 میں پاکستان میں شروع ہوئی،ہمیں کسی سیاسی قوت یا فرد کی جانب سے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت نہیں دی گئی،تحریک انصاف کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزاما ت جھوٹے ہیں،میں الزامات لگانے والوں کو عدالت میں گھسیٹوں گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ تسکین نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے الزام لگانے والوں سے شواہد طلب کیے اور کہا کہ دی اکانومسٹ جیسے معتبر ادارے پیڈ سٹوری نہیں چھاپتے،رپورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ان کی ٹائم لائن مطابقت نہیں رکھتی اور بعض افراد نے بے بنیاد طور پر انہیں پی ٹی آئی یا بیرسٹر گوہر سے منسلک کرنے کی کوشش کی،جو اکانومسٹ پر لفافہ لینے کا الزام لگا رہے ہیں،ہم چاہتے ہیں بیرسٹر گوہر عدالت میں جائیں۔ اسکے بعد ہم بھی عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔بشریٰ تسکین نے مزید کہا کہ رپورٹ کی تیاری کے دوران علیمہ خان سے ملاقات ہوئی،جس میں علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی اور بتایا کہ عمران خان بشریٰ بی بی کی بات پر انہیں روک دیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگانے والوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ وہ عدالت میں تمام حقائق پیش کریں گی،جو قصائی سے بکرے منگوائے گئے وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے،جسے نو مئی اور 26 نومبر کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے،بشریٰ بی بی کی بہن نے کہا کہ انہوں  نے اور انکی بہن نے کوئین میری کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی ہے،جب ہم اس کالج میں گئے تو وہاں جا کر پتہ چلا کہ انہوں نے وہاں سے تعلیم حاصل نہیں کی،جس سے ثابت ہوتا ہے وہ جھوٹ بول رہی تھیں،ہم  پر کسی کے کہنے پر سٹوری کرنے کے الزامات درست نہیں ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے بیان کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا کہ بشریٰ تسکین ن لیگ کی کارکن ہیں اور ان کا ایکس اکاونٹ تحریک انصاف کے خلاف ٹوئٹس سے بھرا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کسی کے کہنے پر سٹوری کرنے کے الزامات ہیں،میں ان سب کو عدالت میں لیکر جاوں گی،نعیم حیدر پنجوتھہ کا کالا کوٹ اترواوں گی،عمران خان تو کیا اس کے باپ سے بھی مشورہ کر لیں،عدالت میں سب کو گھسیٹوں گی۔پروگرام میں موجود نعیم حیدر پنجوتھہ نے بھی برطانوی عدالت میں کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بشری تسکین ن لیگ کی کارکن ہیں،ان کا ایکس اکاونٹ تحریک انصاف کیخلاف ٹوئٹس سے بھرا ہوا ہے جس پر بشریٰ تسکین  نے واضح کیا کہ ان کا کوئی ایکس اکاونٹ موجود ہی نہیں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز