بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اول کو خیبر پختونخواہ میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں مریم ریاض وٹو نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا فون فی الحال بند ہے، ان کے ساتھ موجود افراد کے نمبر بھی بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج اپنے ذرائع سے بشریٰ بی بی سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہیں کسی نے بشریٰ بی بی کے ٹھکانے سے آگاہ نہیں کیا اور ان سے بات کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔
مریم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بشریٰ بی بی کا اپنے خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ نہیں جانتی کہ وہ کہاں ہیں۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھیں لیکن انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ان کی بہن نے احتجاج میں رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔