راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں جیل مینول کے تحت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کرائی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں تقریباً 40 منٹ تک عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود رہے اور اس دوران مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی خیریت معلوم کی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انجام دی گئی اور اس میں جیل قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات کی اجازت متعلقہ ضابطوں کے تحت دی گئی تھی اور اسے مقررہ مقام پر منعقد کیا گیا۔واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات کے سلسلے میں زیر حراست ہیں۔ ان کی صحت،قانونی معاملات اور جیل میں سہولیات سے متعلق امور سیاسی و عوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے اس ملاقات کو معمول کی کارروائی قرار دیا گیا ہے، تاہم سیاسی حلقوں میں اسے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،خصوصاً ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات زیر بحث ہیں۔
اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں بشریٰ بی بی کی عمران خان سے طویل ملاقات،آنکھ اور صحت کے حوالے سے گفتگو
8