جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » گنڈا پور گرینڈ آپریشن کے دوران بشریٰ بی بی اور گنڈا پور ڈی چوک سے فرار

گنڈا پور گرینڈ آپریشن کے دوران بشریٰ بی بی اور گنڈا پور ڈی چوک سے فرار

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور گرینڈ آپریشن کے دوران ڈی چوک سے فرار ہوکر خیبر پختونخوا پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول اور علی امین گنڈا پور دونوں ایک ہی گاڑی میں ڈی چوک سے فرار ہوئے۔ اسلام آباد پولیس کے ایک دستے نے ان کا تعاقب کیا لیکن وہ ہاتھ نہ آئے۔

پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے سیکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں پی ٹی آئی کے 450 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلے ایریا، خیبر چوک اور کلثوم پلازہ کو پی ٹی آئی کے مظاہرین سے کامیابی سے خالی کرا لیا ہے۔

مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام جانی و مالی نقصان کے پیچھے ایک عورت بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے۔

 

 

 

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز