خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق لوئر کرم میں قبائلی بنکروں کو مسمار کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بالش خیل اور خار کلے میں ایک ایک بنکر کو گرانے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔
اس عمل کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فورسز کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا، اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے فضائی گشت کیا۔
بنکر مسمار کرنے کا اعلان کرم ڈپٹی کمشنر نے گرینڈ جرگہ کی جانب سے ضلع بھر میں تمام بنکر ہٹانے کے فیصلے کے بعد کیا۔
دریں اثناء پاراچنار کو اشیائے خورد و نوش، گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مبینہ طور پر 80 سے زیادہ سپلائی ٹرک بحران سے نمٹنے کیلئے تال سے روانہ ہونے کیلئے تیار ہیں۔