بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، انجری کے باعث فاسٹ بولر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔
2024 کا آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے بھارتی بولر جنوری میں سڈنی ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز سے بھی باہر ہو گئے تھے۔
31 سالہ کھلاڑی 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا میں نہیں کھیل سکے تھے۔ ہارشیت رانا کو بُمراہ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری طرف اسپنر وارن چکراورتی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، وہ یشاسوی جیسوال کی جگہ لے رہے ہیں جو ابتدائی طور پر پروویژنل ٹیم کا حصہ تھے۔
بھارت کا اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شیریس ایئر، کے ایل راہل، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، ہارشیت رانا، محمد شامی، ارشدپ سنگھ، رویندر جڈیجا، وارن چکراورتی۔